• news

توہین قران پاک پر 7 جولائی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائےگا: شاداب رضا 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک مرکزی رہنما شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ توہین قران مجید پر 7 جولائی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا، قران پاک کی بے حرمتی پر او ائی سی کا مذمتی ردعمل قابل تحسین مگر ناکافی ہے، عالم اسلام کو اقوام متحدہ پر اپنا سیاسی مذہبی اور اخلاقی دباو¿ بڑھانا چاہیے، توہین قران ناقابل برداشت عمل ہے، اقوام متحدہ او ائی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ توہین مذہب پر سخت قانون سازی کرے، دنیا تہذیبوں کے تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی، توہین رسول اللہ اور توہین مزہ ہے اہل مغرب کی ہر ناپاک سازش کو متحد ہو کر ناکام بنانا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنے ہم زلف شیخ عمر عرفان کی تقریب ایصال ثواب سے خطاب کرتے کیا، جبکہ اس موقع پر محمد ذاہد حبیب قادری رکن مرکزی رابطہ کمیٹی ،قاری محمد اعجاز،حافظ محمد ابراہیم،محمد حفیظ،شیخ محمد حنیف ،شیخ محمد نوید،فضل الرحمان ودیگر نے خطاب کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن