• news

 تحفظ تقدیس قرآن پاک ایمان کی اساس ہے:دردانہ صدیقی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی اورناظمہ ضلع گوجرانوالہ تہمینہ عارف نے کہا ہے تحفظ تقدیس قرآن پاک مسلمانوں کے ایمان کی اساس اور روح ہے ،اللہ کے پیغمبر پر نازل شدہ آسمانی کتاب قرآن مجید کا مقام اہل اسلام کی دل کی گہرائیوں میں ہے،قرآن مجید قیامت تک کے لئے انسانیت کی رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے-اس لازوال کتاب سے مسلمانوں کو اپنی جان، مال اور اولاد سے بڑھ کر عقیدت ہے،سویڈن حکومت کی ہلا شیری پر اہانت قرآن شدید قابل مذمت اور قابل سزاجرم ہے ۔بدبخت انسان نے قرآن عظیم کی شان میں گستاخی کرکے دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، اس اشتعال انگیز عمل سے پوری دنیا کے مسلمان افسرہ اور ان کے دل چھلنی ہیں-سویڈن حکومت کی خاموشی اور سویڈن پولیس کی جانب سے مجرم کے گرد حفاظتی حصار اس بات کا ثبوت ہے کہ سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے، اس سے قبل بھی یورپی ممالک میں شعائر اسلام کو اہانت ،مذاق اور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن