• news

 مسلمانوں کی دل آزاری کرنا شرمناک اقدام ہے:بلال قدرت

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیدوارقومی اسمبلی جماعت اسلامی این اے78بلال قدرت بٹ، امیرجماعت اسلامی پی پی 63 فرقان عزیز بٹ نے گوندلاوالہ چوک میں سویڈن کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا سویڈن عدالت کی سرپرستی میں قرآن پاک کے نسخے جلا کر شہید کرنے کے اشتعال انگیز انہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اظہار رائے کی آڑ میں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کرنا شرمناک اقدام ہے۔ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ سویڈن میں اس سے قبل بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔اس موقع پر سویڈن کا پرچم بھی نظر اتش کیاگیا۔انہوں نے 2013 میں فرانس کے صدر میکرونی بھی گستاخانہ خاکے آویزاں کرنے کی حوصلہ افزائی کر چکے ہیں۔ اسلاموفوبیا کا شکار ہو کر مغرنی ممالک اور امریکہ اسلام کی حقانیت سے خوفزدہ ہیں۔ شعائر اسلام کی توہین آمیزی سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔ عالم اسلام کو اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن