• news

 سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ قابل مذمت ہے :مشتاق احمد 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا دلخراش واقعہ رونما ہونا قابل مذمت ہے جس سے مسلمانوں کو دلی رنج اور صدمہ پہنچا ہے عالمی طاقتیں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کئے جانے کا فوری نوٹس لیں اور اقوام متحدہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے ورنہ عالمی امن کو پائیدار بنانے کی باتیں خام خیالی کے ثابت ہوں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عمر مشتاق ورک کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف عالمی سطح پر مسلمانوں کے جاری احتجاج کا عالمی برادری نوٹس لے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہوئے ذمہ دا ر عناصر کو کڑی سزا دینے کے حوالے سے سویڈن کی حکومت پر دباﺅ ڈالے۔

ای پیپر-دی نیشن