• news

اسلام امن کا درس دیتا ہے : نور المصطفیٰ رضوی 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) آستانہ عالیہ محدث ابدالوی کے سجادہ نشین مولانا صاحبزادہ نور المصطفیٰ رضوی اور مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کہا کہ اسلام امن و آتشی کا درس دیتا ہے اور تمام مذاہب کا احترام سکھاتا ہے مگر جس طرح ایک مذموم سازش کے تحت آئے روز مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کئے جارہے ہیں یہ شرانگیزی کسی صورت قابل برداشت نہیں سویڈن کی حکومت نے مرتکب افراد کو کڑی سزا نہ سنائی تو مسلم امہ اٹھ کھڑی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے کیا، مولانا صاحبزادہ نورالمصطفیٰ رضوی اور مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ ایسی اشتعال انگیز کارروائی سے صرف نفرت اورانتہا پسندی جنم لیتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن