سویڈن سے سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کےاجائے: جلیل احمد شرقپوری
شرقپورشریف ( نامہ نگار) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر جلیل احمد شرقپوری کی شدید مذمت ، آستانہ عالیہ شیرربانی شرقپورشریف پر سابق رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے عالم اسلام کے دل دکھے ہیں۔ قرآن پاک کی بے حرمتی پر حکومت تمام اسلام ممالک کو جمع کرکے سویڈن کو سخت پیغام دے۔ حکومت کو چاہیے کہ سویڈن سے سفارتی اور تجارتی بائیکاٹ کردیا جائے۔ مغرب انسانی حقوق کی بات کرتا ہے تو کیا یہ مسلمانوں کے حقوق کو ٹھیس نہیں پہنچائی۔ اگر کسی عاشق رسول نے انتہائی قدم اٹھایا تو انسانی حقوق کے نام نہاد علمدار اکٹھے ہوجائیں گے۔ سویڈن حکومت بے حرمتی کے مرکزی ملزم اور جو جو اسکے ساتھ شریک ہیں انکو فوری سخت سزا دے۔