• news

”آزادی اظہار کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح نہیں کیا جا سکتا“

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی صدر و این اے 116 کے امیدوارحافظ نعیم، پی پی 140 کے امیدوار چودھری طارق محمود گجر، پی پی 143 کے امیدوار حاجی یعقوب چاہل ، مولانا سلیم اعظم بلوچ، محمد ابو فراس، شکیل احمد گجر نے کہا کہ آزادی اظہار کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح نہیں کیا جا سکتا اس گھٹیا عمل سے دنیا بھر میں مسلمانوں کے احساسات کو بری طرح ٹھیس پہنچی ہے سویڈن میں مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کر کے عالم اسلام کی غیرت دینی کو للکارا گیا ہے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے مغرب ایک منظم سازش کے تحت ایسے واقعات رونما کرا کربار بار مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کررہا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ”نوائے وقت“ سے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن