• news

بار بار سیاسی جماعتیں بدلنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے امیدوار پی پی 140 عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ بار بار سیاسی جماعتیں بدلنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو تے یہ لوگ صرف مفادات کیلئے اپنے نظریات فروخت کر دیتے ہیں شیخوپورہ کے عوام نے پہلے بھی لوٹا کریسی کو مسترد کیا تھا آئندہ انتخابات میں بھی شیخوپورہ کے عوام کسی لوٹے کو ووٹ نہیں دیں گے 2023 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن پنجاب سمیت پورے ملک میں کلین سویپ کرےں گی انتخابات میں کوئی سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو گی صحافیوں سے گفتگو کرتے عارف سندھیلہ نے کہاکہ معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن