• news

”قرآن پاک کی توہین پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے“

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران ورہنماﺅں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کےخلاف مسلم ممالک صرف مذمت سے کام نہ چلائیں، سویڈن پر معاشی واقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کرنے کیلئے او آئی سی کا اجلاس فوری بلایا جائے، قرآن پاک کی توہین پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے،سویڈن عالمی سطح پر مذہبی ٹکراﺅ کو فروغ دے رہا ہے،سویڈن اسلاموفوبیا کا شکار ہے جو دنیا کے امن کیلئے خطرہ اور نفرت انگیزی عدم برداشت کو فروغ دے رہا ہے،نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے چوہدری سعید ورک، کنور عمران سعید، میاں علی بشیر، عمر آفتاب ڈھلوں، میاں افضال حیدر، پیر سید ارشد ہاشمی ،حاجی افضل علی ورک، چوہدری معراج خالد گجر، ڈاکٹر قیصر شہزاد، چوہدری عمر مشتاق ورک، ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی، حاجی ملک محمد اقبال، اویس عمر ورک، شہزاد احمد ہنجرا اور کاشف معراج خالد گجر، چوہدری اشفاق احمد ورک، چوہدری فیض الرسول گجر ، پیر سکندر عارف شاہ نے کہا کہ سویڈن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کی سرکاری سرپرستی کرنا اسلام دشمن رویہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن