• news

عیدالاضحی پر 1ہزار 64ایمرجنسیز کو ڈیل کیا گیا:میاں رفعت ضیائ


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ اےمرجنسی آفےسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیاءنے عیدالاضحی کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122نے عیدالاضحی کے ایام میں 1064 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا۔ان میں 353 ٹریفک حادثات، 544 میڈیکل ایمرجنسی، 11فائر ایمرجنسی،31 کرائم کیس، 02 ڈوبنے کے واقعات، 01 بلڈنگ منہدم اور 122 متفرق ایمرجنسیز تھیں،ریسکیو1122گوجرانوالہ نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر 989لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 418افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 571 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں02 لوگ موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ تمام ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم8.8منٹ رہااورپیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک ہسپتال سے دوسرے اپ گریڈڈ ہسپتال میں 38مریضوں کو شفٹ کیا۔اسکے علاوہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے76 ایمرجنسیزپر رسپانس کیا۔

ای پیپر-دی نیشن