قران پاک کی بے حرمتی مذہبی انتہا پسندی ہے:پیر محمد داو¿د رضوی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تنظیمات اہل سنت کے زیر اہتمام سویڈن واقعہ کے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر محمد داو¿د رضوی کا کہنا تھاقران پاک کی بے حرمتی مذہبی انتہا پسندی ہے،سویڈن واقعہ نے یورپی اقوام کا تاریک چہرہ بے نقاب کردیا،حکومت پاکستان سویڈن کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کرے۔مظاہرے سے سنی تنظیمات کے قائدین سفیر امن قاری محمد سلیم زاہد، علامہ خالد حسن مجددی، پیر نصیر احمد اویسی، زاہد حبیب قادری، مولانا اکبر نقشبندی، پیر محمد اشرف شاکر، ڈاکٹر حبیب الرحمن، حافظ رفیق رضوی، محمد اقبال ہنجرا، چوہدری شازب چٹھہ، صاحبزادہ نعمان صدیقی، چوہدری عدیل عارف مہر، شیخ عتیق الرحمن، قاری احمد رضا جماعتی، حافظ طاہر رضوی، ڈاکٹر عبد الرشید، عدیل ولایت، علامہ فیضان سلیم سمیت دیگر نے خطاب کیا،مظاہرین نے سویڈن حکومت کی منظوری سے ہونے والے گستاخانہ واقعے پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمران سویڈن کے خلاف اقوام متحدہ میں مشترکہ قرارداد پیش کریں۔