پارلیمانی کمیٹی سے جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری جسٹس انور وفاقی شرعی عدالت کے جج مقرر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کی جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کی صدارت کنوینئر رانا مقبول احمد نے کی۔ وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج جسٹس انور کی بھی منظوری دیدی گئی۔ جوڈیشل کمشن نے دونوں ججز کی تقرری کی سفارش کی تھی۔ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری سے عدالت عظمیٰ میں ججز کی مجموعی تعداد 16ہو جائے گی۔ خیال رہے پاکستان کی عدالتی تاریخ میں جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون جج ہیں جنہیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ اب جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی سے عدالت عظمیٰ میں خواتین ججز کی تعداد دو ہوجائے گی۔
مسرت ہلالی