• news

پی ٹی آئی دور میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزائیں سپریم کورٹ میں چیلنج 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کرنل (ر) انعام الرحیم نے تحریک انصاف کے دور میں فوجی عدالتوں کی جانب سے دی جانے والی سزا¶ں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ فوجی عدالتوں سے 29 افراد کو سزائیں سنائی گئی تھیں، متاثر ہونے والے 29 افراد کے وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم نے چیلنج کر دی ہیں۔ انعام الرحیم نے آرٹیکل 184 تھری کے تحت درخواست دائرکی ہے جس میں وفاقی حکومت، سابق وزیراعظم، سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو فریق بنایا گیا ہے۔ ہائی کورٹس کے رجسٹرار کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 29 شہریوں کو فوجی عدالتوں سے دلوائی گئیں ان سزاو¿ں کو ختم کیا جائے۔ عدالت قرار دے کہ عمران خان، جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خلاف قانون شہریوں کو اغوا کئے رکھا۔ استدعا کی گئی ہے کہ 29 شہریوں کو غیرقانونی طور پر سزائیں سنانے پر سابق وزیراعظم، سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ریکارڈ طلب کیا جائے، پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت سزائیں پانے والوں اور زیر التوا مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ پی ٹی آئی دور میں ایک شہری کو 2020ءمیں سزائے موت، ایک کو بیس سال قید دیگر ملزمان کو فوجی عدالتوں نے پانچ سے 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔
چیلنج

ای پیپر-دی نیشن