سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججوں کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے جج صاحبان کی بنیادی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے جاری کئے گئے دو صدارتی حکمناموں کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے کردی گئی ہے۔اسی طرح سپریم کورٹ کے ہر جج کو تنخواہ کی مد میں ہر ماہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ملیں گے۔ پہلے جج کی ماہانہ تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636روپے تھی۔حکمنامے کے مطابق ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی تنخواہ 9 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 لاکھ 39 ہزار 251 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ ہائیکورٹ کے جج کو اب 10 لاکھ 95 ہزار 434روپے ماہانہ تنخواہ ملا کرے گی۔ جبکہ ہائیکورٹ کے جج کی موجودہ تنخواہ 9 لاکھ 12 ہزار ا852 روپے تھی۔وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔
جج تنخواہ