قرآن مجید پوری امت مسلمہ کی ریڈ لائن ،ضیاءالدین انصاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے سویڈن عدلیہ کے حکم پر نمازعید کے موقع پر قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید پوری امت مسلمہ کی ریڈ لائن ہے۔ سویڈن میں آزادی رائے کے نام پر قرآن مجید کی بے حرمتی کھلی دہشتگردی ہے اوردنیا کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ سویڈن میں ہونی والی اس دہشتگردی سے پوری دنیا کے 2 ارب مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کے شیطانوں نے اللہ کے دین اور قرآن کو ہر دور میں نشانہ بنایا، قرآن کا راستہ روکا، مسجد کے میناروں پر پابندی لگائی، حجاب کو ختم کر نے کی کوشش کی اور اب قرآن کو جلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان حکومت سویڈن کے ساتھ تمام تجارتی و سفارتی تعلقات کو فی الفور ختم کرے۔ دیگر اسلامی ممالک کی طرح سویڈن حکومت کے خلاف بھربھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ سویڈن مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور ہر قسم کی تجارت کا بائیکاٹ کیا جائے۔