• news

توہین قران مجید پر 7 جولائی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا:محمد شاداب نقشبندی


لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ توہین قران مجید پر 7 جولائی کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا، قران پاک کی بے حرمتی پر او ائی سی کا مذمتی ردعمل قابل تحسین مگر ناکافی ہے، عالم اسلام کو اقوام متحدہ پر اپنا سیاسی مذہبی اور اخلاقی دباﺅ بڑھانا چاہیے، تو ہین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا توہین قران اور مقدسات ناقابل برداشت عمل ہے، اقوام متحدہ او ائی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ توہین مذہب پر سخت قانون سازی کرے، دنیا تہذیبوں کے تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی، توہین رسول اللہ اور توہین مزہ ہے اہل مغرب کی ہر ناپاک سازش کو متحد ہو کر ناکام بنانا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزاپنے ہمزولف شیخ عمر عرفان کی تقریب ایصال ثواب سے خطاب کرتےہو? کیا،جبکہ اس موقع پر محمد ذاہد حبیب قادری رکن مرکزی رابطہ کمیٹی ،قاری محمد اعجاز،حافظ محمد ابراہیم،محمد حفیظ،شیخ محمد حنیف ،شیخ محمد نوید،فضل الرحمان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن