• news

5جولائی تاریخ میں ایک سیاہ دن  کے طور پر لکھا جائے گا:عابد صدیقی 


 لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پانچ جولائی پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ ترین دن کے طور پر لکھا جائے گا جبکہ نو مئی ایک سول ڈکٹیٹر اور اس کی ڈکٹیٹر جیسی سوچ رکھنے والی جماعت کی وجہ سے ہمیشہ ایک سیاہ ترین دن کے طور پر لکھا اور پکارا جائے گا اس سول آمر نے اپنی آمرانہ اور ملک دشمن سوچ کو ملک کے معصوم نوجوانوں کے زہنوں تک پہنچایا نوجوانوں کو اس نے اپنی گھٹیا سیاست کے لیئے استعمال کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی کو اگر بھٹو شہید کی حکومت کو نہ گرایا جاتا تو آج ہمیں آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت نہ پڑتی بلکہ بھٹو اگر زندہ ہوتے تو شائد پاکستان دوسرے ملکوں کو قرض دے رہا ہوتا۔

ای پیپر-دی نیشن