الخدمت فاو¿نڈیشن کے رضاکاروں نے لاکھوں افراد تک قربانی کاگوشت پہنچایا: صبا ثاقب
لاہور (لیڈی رپورٹر)الخدمت فاﺅنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کی وائس پریزیڈنٹ صبا ثاقب نے کہا ہے کہ الخدمت فاو¿نڈیشن کے رضاکاروں نے اندورن و بیرون ملک انسانیت کی خدمات سرانجام دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔عید الا ضحی کے موقع پر جہاں الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان نے ملک بھر میں لاکھوں افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایا وہاں الخدمت فاﺅنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور نے بھی سات ہزار سے زائد مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جبکہ فلسطین برما اور سیریا میں بھی خصو صی طور پر قربانی کا اہتمام کیا گیا۔انہوںنے الخدمت رضا کاروں کو دئیے گئے کھانے کے موقع پر گفتگومیں مزیدبتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر ویمن ونگ کے تحت لاہور میں 31 گائے اور 25 بکرے ذبح کئے اور مستحقین تک گوشت پہنچایا گیا ۔انہوں نے الخدمت فاﺅنڈیشن کے رضاکاروں کی انسانیت دوست خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔