• news

جی ایچ کیو حملہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف کو جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت9 مئی کے دو مقدمات میں نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کو منصوبہ ساز کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ دفاعی و حساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر گرفتاری کی صورت میں حساس مقدمات پر حملوں کی منصوبہ بندی، کارکنوں کو اکسانے اور اشتعال دلانے کے الزامات عائد کئے جائیں گے اور زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن