• news

آمدن سے زائد اثاثے:شہباز،حمزہ و دیگرکی بریت درخواستوں پر نیب سے جواب طلب

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج قمرالزمان نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، ہارون یوسف، سید طاہر نقوی و دیگران کی بریت کی درخواستوں پر نیب سے 19 جولائی کو تحریری جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ درخواست گزاروں کے وکلاءنے موقف اپنایا کہ نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں تمام ملزموں کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔ شہباز شریف اور دیگر کو سیاسی بنیاد پر ریفرنس میں ملوث کیا گیا۔ الزام ثابت نہیں ہوا، ہارون یوسف، سلمان شہباز اور سید طاہر نقوی نے اپنی عبوری ضمانت واپس لے رکھی ہے۔ نیب سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق سلمان شہباز، ہارون یوسف اور طاہر نقوی کے خلاف شواہد نہیں ملے اور ان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
نیب، جواب

ای پیپر-دی نیشن