بغیر ہیلمٹ پٹرول نہیں ملے گا
لاہور (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) لاہور اور راولپنڈی میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے حادثات میں سر کی چوٹ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پٹرول حاصل کرنے کیلئے موٹر سائیکل سوار کا ہیلمٹ پہننا ضروری ہے۔