• news

حکومت چینی کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لے ،برآمد پر پابندی لگائے: پروگریسو گروپ

لاہو(کامرس رپورٹر)  لاہور چیمبر کے اراکین پر مشتمل پروگریسو گروپ نے چینی کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی مزید برآمد پر پابندی لگائی جائے۔پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان، سینئر نائب صدرمحمد ارشد چوہدری مرکزی رہنما اور لاہور ایوان صنعت و تجارت کی مجلس عاملہ کے اراکین محمد اعجاز تنویر اور حاجی ریاض الحسن نے کہا کہ بے لگام بڑھتی ہوئی چینی کی قیمتیں نہ صرف صنعتوں بلکہ عام آدمی کو بھی متاثر کر رہیں ہیں۔ انہوں کا کہنا تھا کہ خوراک سے متعلقہ صنعتوں، ہوٹل، ریستوران، مشروبات اور سب سے زیادہ کنفیکشنری کی صنعت  اس سے متاثر ہوتی ہیں اور یہ براہ راست ان صنعتوں سے متعلقہ مصنوعات کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کررہی ہیں۔ پروگریسو گروپ کے رہنماوؤں کا مزید کہنا تھا کہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیچھے نہ صرف شوگر مافیا بلکہ ذخیرہ اندوز بھی شامل ہیں اور حکومت کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ پہلے ہی مہنگائی عروج پر ہے اور اس سے عام آدمی کا گھریلو بجٹ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی کے بے لگام برآمد سے نہ صرف قیمتیں بڑھ رہی ہیں بلکہ اس کی شارٹیج کا بھی خدشہ بڑھ رہا ہے اور ایسی صورت میں حکومت کو چینی درآمد کرنی پڑے گی جو ملکی خزانہ اور زر مبادلہ کے ذخائر پر بوجھ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن