ایف بی آر عزم کر لے تو 10ہزار ارب سے زائد اکٹھے ہو سکتے ہیں:ٹی اے اے
لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اگر ایف بی آر نیک نیتی سے عزم کر لے تو صرف پوائنٹ آف سیلز سسٹم کے تحت 10ہزار ارب سے زائد اکٹھے ہو سکتے ہیں۔ ابھی بھی ایسے بہت سے کاروبار موجود ہیں جن کی روزانہ کی لاکھوں روپے کی آمدن ہے لیکن ان کے کاروبار کی جگہ پر پوائنٹ آف سیلز سسٹم نصب نہیں ،جب تک ملک کے قرضے نہیں اترتے حکومتی شخصیات اور بیورو کریسی کی تمام مراعات ختم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار اور جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ریو نیو اتھارٹی ٹیکس ریٹس نیچے لا کر ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا کامیاب تجربہ کر چکی ہے اس لئے ایف بی آربھی ٹیکس کی تعداد اور شرح کو نیچے لائے ،چیلنج ہے اس سے ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔