کاروباری اداروں کی نقل و حرکت میں معاونت کیلئے ڈیجیٹل میپنگ سہولیات متعارف
لاہور (کامرس رپورٹر)ٹی پی ایل میپس کمپنی نے مقامی ڈیٹا سہولیات کے ذریعے پاکستانی کاروباری اداروں کی نقل و حرکت کے مسائل میں معاونت فراہم کرنے کیلئے ڈیجیٹل میپنگ سہولیات متعارف کرا دی ہیں۔ مختلف اعداد و شمار کے ذرائع جیسے ٹریفک کے رجحانات، آبادی کا تناسب اور سیٹلائٹ تصاویر کو ایک ہی پلیٹ فارم میں یکجا کرنے کی صلاحیت کلاؤڈ کے جدید حل کی ایک اضافی خوبی ہے۔ اس سے کسی جگہ اور مقام سے متعلق رجحانات کی مکمل تفصیلات حاصل کرنا ممکن ہوجاتا ہے جو بصورت دیگر نظر نہیں آتی ہیں۔ یہ جدید حل ڈیٹا تک رسائی اور تجزیہ کرنے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔ پاکستان کے 380 سے زائد شہروں کا لوکیشن ڈیٹا فراہم کرکے ٹی پی ایل میپس (TPL Maps)ایف ایس آئی انڈسٹری کے کاروباری اداروں کو اپنی مارکیٹنگ کی کاوشیں زیادہ موثر انداز میں سرانجام دینے اور نئے کاروباری مواقع کی نشاندہی میں مدد دے سکتا ہے۔ اس طرح TPL Mapsملک کے تقریبا 95 فیصد سے زائد رقبے کا احاطہ کرتا ہے۔