• news

چین، پنجاب یونیورسٹی ، گارڈ ایگریکلچر ریسرچ فصلوں پرجدید تحقیق کرینگے

لاہور(کامرس رپورٹر )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی خصوصی ہدایت پر چین، پنجاب یونیورسٹی اور گارڈ ایگریکلچر ریسرچ اینڈ سروسز کے سائنسدان پہلی بار مشترکہ طور پر چاول، کپاس اور گندم کی فصلوں کے بہترین کوالٹی کے بیج تیار کرنے کیلئے جدید تحقیق کریں گے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زرعی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے پہلے ہی اعلیٰ اختیاراتی اکیڈمیا انڈسٹریل رابطہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن