منی لانڈرنگ کیس: پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت پرسوں تک ملتوی
لاہور (خبرنگار) بینکنگ جرائم کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت دس جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے وکلاءکو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔ ڈیوٹی جج نے پرویز الہی کی ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ چوہدری پرویز الہی کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔
منی لانڈرنگ