دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم جرمانہ ہوگا
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی حد ایک لاکھ درہم تک بڑھا دی گئی۔ مین سڑکوں پر تفریحی موٹرسائیکل چلانے‘ ریڈ سگنلز توڑنے‘ دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والی ڈرائیونگ پر گاڑی ضبط ہوگی جوکہ 50 ہزار درہم جرمانہ لئے بغیر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پیشگی اجازت کے بغیر ٹریک پر ریس لگانے پر ایک لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔
درہم جرمانہ