• news

سونا ہزار روپے تولہ‘ ڈالر اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ مہنگا 


کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت گزشتہ روز1 ڈالر کمی سے1928ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوںمیں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000روپے اضافہ سے 2لاکھ 6ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 858روپے اضافہ سے 1لاکھ 76ہزار612 روپے کی سطح پر رہی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کمی سے 2480روپے کی سطح پر رہی۔ جمعہ کے روز بھی انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر 86پیسہ اضافہ سے 277.04روپے سے بڑھ کر277.90روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر1روپے اضافہ سے 279روپے سے بڑھ کر 280روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
ڈالر/ سونا

ای پیپر-دی نیشن