پشاور؛ جرگے میں فائرنگ،پی ٹی آئی کے ناظم سمیت 4 بھائی جاں بحق
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) پشاورکے علاقہ غفور آباد ہزار خوانی میں پلاٹ کے تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پی ٹی آئی کے ناظم سمیت 4 بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ رحمان بابا کی حدود غفور آباد ہزار خوانی میں اختر علی اور وحید کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جرگہ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار بھائی شکیل خان ، رفاقت خان، نثار خان اور وحید خان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں پی ٹی آئی ہزار خوانی کے ناظم بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر محمد علی مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔