• news

کراچی میں نیگلیریا فولیری سے ایک اور شخص جاں بحق

 کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں نیگلیریا فولیری سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔بخار میں مبتلا 21سال کے نوجوان کو 18 جون کو نجی اسپتال لایا گیا تھا، طبیعت بگڑنے پر نوجوان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں نیگلیریا سے اب تک 6 اموات ہوچکی ہیں۔مرنے والوں میں 4 کا تعلق کراچی، ایک شخص کا کوئٹہ اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے تھا۔

ای پیپر-دی نیشن