• news

پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں یہ کون سی جمہوریت ہے؟ : اسد قیصر

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں یہ کون سی جمہوریت ہے؟ اس طرح کی سیاست سے مارشل لاء بہتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ سپیکر کو گلگت بلتستان اسمبلی میں جانے سے روک کر کیا پیغام دیا گیا ہے؟۔پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ ملک میں آئین ہے ہی نہیں، اس ملک میں کون سا قانون ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، دنیا میں ہمارا تماشہ بنا ہوا ہے، جمہوریت کا تماشہ بنایا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن