فواد چوہدری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فردجرم کی کارروائی پھر موخر
اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر265سی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فوادچوہدری اپنے وکلاء فیصل چوہدری اور علی بخاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،عدالت کے جج نے فواد چوہدری سے کہاکہ موسم اچھا ہوگیاہے، جس پر فوادچوہدری نے جواب دیاکہ موسم تو اچھا ہوگیاہے، لگے ہوئے ہیں ہم بھی،سماعت شروع ہونے پر فوادچوہدری کی جانب سے کیس کے دستاویزات مہیا کرنے کی درخواست دائرکرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ آج عدالت میں 265 سی کی درخواست دائر کر رہے ہیں،ہمیں تاحال کیس کے مکمل دستاویزات فراہم نہیں کیے گئے،کیس کی مکمل دستاویزات کی فراہمی ملزم کا حق ہوتاہے، پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہمارے پاس اس وقت کیس کی فائل موجود نہیں،کیس کی فائل دیکھ کر ہی کوئی بیان دے سکتاہوں،فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ اگلی سماعت کی کوئی لمبی تاریخ دے دیں، 10 محرم کے بعد کی تاریخ دیدیں، وکیل فیصل چودھری عدالت نے۔فوادچوہدری کی 265 سی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پردلائل طلب کرلیے اور سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔