• news

چیچہ وطنی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی‘ اوباش گرفتار

چیچہ وطنی (نامہ نگار) گائوں 40 بارہ ایل میں اوباش نے سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا جاتا ہے کہ سات سالہ (ج) گزشتہ شام گھر سے چیز لینے گئی‘ واپس لوٹی توحالت خراب  تھی جسے فوری طورپر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی ایس پی مہر وسیم سیال بھی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او صدر کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اور بچی کے میڈیکل کیلئے ڈاکٹ جاری کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی اور ان کی ٹیم نے 7  سالہ کم عمر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن