امریکہ ایران پر عائد کی گئی تمام یکطرفہ پابندیاں ہٹائے، چین
اقوام متحدہ (اے پی پی)چین نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ امریکہ ایران اور دیگر ممالک کے خلاف عائد کی گئی تمام یکطرفہ پابندیاں ہٹائے اور طاقت کا استعمال بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کو منطقی موقف اپنانا چاہیے۔