حضرت عثمان غنی ؓ نے دےن کےلئے گرانقدر خدمات سرانجام دےں: قاری فےصل ندےم
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) جماعت اہلسنت کے ضلعی امےرعلامہ قاری فےصل ندےم کےلانی نے ےہاں خلےفہ سوم حضرت سےدنا عثمان غنی ؓ کی شہادت کے موقع پر اےک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سےد نا عثمان غنی ؓ نے دےن اسلام کے لئے جوگرانقدر خدمات سرانجام دےں وہ اسلامی تارےخ کا اےک زرےں اور انمول باب ہے۔ آپ ؓ امت مےں جامع القرآن کے لقب سے ےاد کئے جاتے ہےں۔آپؓ نے تمام مسلمانوں کو اےک قراءت پر متفق کےا۔ زبان رسالت ﷺ سے متعدد بار آپؓ کو جنتی ہونے کی بشارت عطا ہوئی ۔انہوںنے حکومت پر زور دےا کہ خلفائے راشدےن کے اےام سرکاری سطح پر منائے جائےں اور تعلےمی نصاب مےں انکی سےرت، خدمات اور کارہائے نماےاں پر مشتمل مضامےن شامل کئے جائےں تاکہ نوجوان نسل کی اخلاقی تربےت ہوسکے ۔