• news

ہیلمٹ نہ پہننے پر11000 شہریوں کے چالان کئے گئے: چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئیں‘اب تک11000 شہریوں کو ہیلمٹ نہ پہننے کی بناءپر چالان ٹکٹ جاری کئے جا چکے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسرکا کہنا ہے کم عمر افراد کی گاڑیوں کو پابند کیا جا رھا ہے‘تمام آفس سٹاف کو بھی فیلڈ ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے ‘ہیلمٹ مہم آئندہ ہفتہ بھر جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد شہریوں میں ٹریفک شعور کی بیداری ہے کیونکہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہی حادثات سے مخفوظ رھا جا سکتاہے۔

ای پیپر-دی نیشن