• news

گنے کی کرشنگ کیلئے اجلاس ،کاشتکارانڈسٹری نمائندگان،کین کمشنر کی شرکت

لاہور(کامرس رپورٹر) گنے کے کرشنگ سیزن 24-2023 کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے لاہور آفس میں ایک اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر سے کماد کے کاشتکار، شوگر انڈسٹری کے نمائندگان اور کین کمشنر پنجاب نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گنے کی کم از کم امدادی قیمت متعین کرنے کے حوالے سے سیرحاصل بحث ہوئی۔ کاشتکاروں نے یہ موقف اپنایا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، مہنگی کھاد اور دیگر اخراجات کی بدولت گنے کی کاشت کے اخراجات بہت حد تک بڑھ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن