محمد رضوان نے 50 ہزار مالیت کا جوتا عبدالہادی کو تحفے میں دیدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 50 ہزار مالیت کا اپنا جوتا عبدالہادی کو تحفے میں دیدیا۔کراچی میں جاری پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں محمد رضوان نے پریکٹس کرانے کیلئے آئے آف سپنر کو چیلنج دیا تھا کہ اگر وہ انہیں آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے تو سوائے بیٹ کے جو مانگو گے دوں گا۔