• news

پاکستان کے 3 پہلوان ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے 3 پہلوان ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ کوچ فرید علی نے بتایا کہ محمد بلال 57، عنایت اللہ 74 اور انعام بٹ 86 کے جی کلاس میں حصہ لیں گے۔ کوچ فرید علی کے مطابق ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 16 سے 23 ستمبر تک سربیا میں ہوگی۔ ٹریننگ کیمپ میں پہلوان ورلڈ چیمپئن شپ اور ایشین گیمز کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔ایشین گیمز میں 4 پہلوان محمد بلال، عنایت اللہ، حیدر علی بٹ اور زمان انور حصہ لیں گے۔ایشین گیمز میں ریسلنگ ایونٹ 4 سے 8 اکتوبر تک ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن