• news

وزیراعظم سے ملاقات‘بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کا یو ٹرن‘ریٹائرمنٹ کا فیصلہ وآپس

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کا یوٹرن، ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے ایک روز بعد فیصلہ واپس لے لیا، کرکٹر نے یہ اعلان بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے بعد کیا۔تمیم اقبال نے جذباتی پریس کانفرنس میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے معاملے میں مداخلت کی اور کرکٹر سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکیا۔تمیم اقبال اپنی اہلیہ، سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نجم الحسن کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے تمیم اقبال نے لکھا کہ وزیراعظم کو نا نہیں کہہ سکتا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جلال یونس نے کہاکہ تمیم اقبال چھ ہفتے آرام اور اپنی فٹنس پر کام کریں گے۔تمیم اقبال کی اچانک ریٹائرمنٹ پر بنگلہ دیشی شائقین نے افسردگی کا اظہار کیا تھا کیونکہ ورلڈکپ 2023 ء میں تین ماہ رہ گئے ہیں اور ان کی امیدیں تمیم اقبال پر ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ تمیم اقبال ورلڈکپ میں بھی بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن