برطانیہ میں سکھوں کا بھارتی ہائی کمشن کے باہر پردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف احتجاج
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں سکھوں نے بھارتی ہائی کمشن کے سامنے احتجاج کیا۔ سکھوں کی بڑی تعداد نے کینیڈا میں سکھ رہنما جتھے دار پردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ بھارت سکھ رہنماﺅں کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے۔ بھارتی ہتھکنڈے سکھوں کو خالصتان کی آزادی سے باز نہیں رکھ سکتے۔ بھارتی ہائی کمشنر کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
سکھ احتجاج