وزیراعظم کی غیر ملکی مہمانوں سے جرمن زبان میں گفتگو‘ سب حیران
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے نتھیا گلی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب کے موقع پر غیرملکی مہمانوں سے جرمن زبان میں گفتگو کر کے سب کو حیران کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے غیرملکی مہمانوں سے فردا ًفرداً جرمن زبان میں خیریت دریافت کی اور ا±نہیں علاقے کی تاریخ اور حکومت پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے بہتری کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مہمانوں کو الوداع کرتے ہوئے جرمن زبان میں کلمات ادا کئے۔
حیران