جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس 16جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیااجلاس 16جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر طلب کیا گیاہے ۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر غور وخوض ہوگا انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں اہم فیصلے ہونگے جماعتی دستور میں ترمیمی کمیٹی کی سفارشات پر غور ہوگا ۔ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ آئندہ قومی و صوبائی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔
جے یو آئی