• news

قانون بنا نہیں سٹے آگیا، آئین، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ کی بالادستی ریڈلائن: وکلاکنونشن


پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے پشاور میں وکلاءکنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ ایک قانون ابھی بنا نہیں اس پر سٹے آرڈر پہلے آ گیا۔ آئین‘ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہماری ریڈ لائن ہے، ہم نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کی بات کی اور کریں گے۔ کسی سیاسی جماعت کے آلہ کار نہیں‘ نہ بنیں گے۔ صدر پشاور ہائیکورٹ بار طارق آفریدی نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے تعلقات میں توازن کا مطالبہ کرتے کہا کہ دونوں اداروں میں رسہ کشی ختم ہونی چاہئے۔ وکلاءکنونشن میں 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ قراردادوں میں سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا فیصلہ واپس لینے‘ عدالتی ایکٹ پر سٹے آرڈر ختم کرنے اور سپریم کورٹ میں سنیارٹی کی بنیاد پر ججز کی تقرری پر سختی سے عمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
وکلاءکنونشن
 

ای پیپر-دی نیشن