قرض پروگرام ایسے ڈیزائن کیا الیکشن وقت پر ہوں‘ آئی ایم ایف عمران سے ملاقات کی اندرونی کہانی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ آئی ایم ایف نے الیکشن کی کیا ضمانت ہے کے سوال پر کہا کہ قرض پروگرام ڈیزائن ہی ایسے کیا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں تاہم کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ آئی ایم ایف چیف ناتھن پورٹر نے کہا کہ 9 ماہ کے سٹینڈ بائی پروگرام میں ایک ارب ڈالر پی ڈی ایم حکومت کو ملیں گے۔ ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط نگران حکومت کو ملے گی۔ آخری ایک ارب ڈالر الیکشن کے بعد بننے والی نئی حکومت کو دیا جائے گا۔ 12 جولائی کو ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں غور کیا جائے گا۔
اندرونی کہانی