• news

سانحہ 9 مئی، 11 ملزموں کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع 

لاہور ( این این آئی) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس میں گیارہ ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع کردی ۔نو مئی کو توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔عدالت نے قصور میں درج مقدمے میں 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔ 9 مئی واقعات میں ملوث ایک اور اہم مطلوب شرپسند ارسلان قانون کی گرفت میں آگیا۔ شرپسند محمد ارسلان فوجی تنصیبات کے جلا و¿گھیرا و¿اور توڑ پھوڑ میں سرگرم رہا، ملزم کے والدین نے 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ ملزم کے والد کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو شرپسندی کی شدید مذمت کرتا ہوں جو کچھ بھی ہوا بہت غلط ہوا، نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں ان کو سیاسی رہنماوں کے زہریلے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے بیٹے کو شرانگیزی کے لیے اکسایا اور منفی ذہن سازی کی۔ شرپسند ارسلان کی والدین نے مزید کہا 9 مئی کے واقعات سے ہمارا خاندان بہت دکھی ہے، نوجوان طبقے کو نصیحت کرتے ہیں کہ سیاست کی آڑ میں منفی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں۔
والدین/ مذمت

ای پیپر-دی نیشن