• news

لاہور میں 2 روز کے دوران 7 خواتین سے زیادتی ، فیصل آباد ، ڈسکہ میں 2 لڑکے ، لڑکی نشانہ 


لاہور، فیصل آباد(نامہ نگاران، نمائندگان خصوصی) لاہور میں گزشتہ دو روز کے دوران 7خواتین ذیادتی کا نشانہ بن گئی ہیں۔ پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔شادباغ کے علاقے میں ملزم حنیف نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نواب ٹاو¿ن میں ملزم اظہر نے شادی کا جھانسہ دےکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔نواب ٹاو¿ن میں ملزم اصغر نے 11 سال لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ نشتر کالونی میں ملزم وکرم مسیح نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی۔ڈیفنس میں ملزم ابرار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ شیراکوٹ میں ملزم فیصل نےگھر میں گھس کر محلے دار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ لیاقت آباد میں نامعلوم شخص نے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا ہے پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔دو اوباش ملزموں نے سات سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ مندرانوالہ کے سجاد کا سات سالہ بیٹا گھر سے کھیلنے کیلئے گیا تو اس کو اوباش ملزمان سحل اور مانو اپنے ساتھ لے گئے اور زبردستی بچے کے ساتھ دونوں نے باری باری بدفعلی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 143 ر ب میں تین اوباش ملزمان نے اپنے ہی گاﺅں کی رہائشی (س)کے کمسن بیٹے اور تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے 429 گ ب میں ملزم طارق نے عمرحیات کی دس سالہ بیٹی کو ورغلاءکر اپنے ساتھ لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن