• news

 لطیف کھوسہ نے مجھے رانا فاروق سعید  کو ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے:فیصل میر


لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے رہنما فیصل میر نے کہا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینے پر پارٹی کارکنان نے اظہار نفرت کیلئے لطیف کھوسہ کی تصویر دیوار شرمندگی پر لگائی۔دیوار شرمندگی کے سامنے کھڑے ہو کر پریس کانفرنس کرنے پر لطیف کھوسہ نے مجھے اور رانا فاروق سعید کو2,2 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے دفتر سے دیوار شرمندگی سے ان کی تصویر ہٹائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما حاجی عزیز الرحمن چن اور وحید لودھی کےساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن