قرآن پاک کی بے حرمتی مکروہ اورسخت، قابل سزا عمل ہے:خواتین رہنما جماعت اسلامی
لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی مکروہ اورسخت، قابل سزا عمل ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاستوں کا فرض ہے کہ وہ مذہبی منافرت کی کسی بھی کوشش کو روکیں جو تشدد کو بھڑکانے کا باعث بنتی ہیں۔ مغرب میں گذشتہ چند ماہ کے دوران اسی طرح کے اسلام فوبیا کے واقعات کا تسلسل سے پیش آنا نفرت انگیز اقدامات کی اجازت دینے والے قانونی فریم ورک پر سنگین سوال اٹھاتا ہے۔ آزادی اظہار رائے کا حق بین المذاہب ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کا لائسنس فراہم تو نہیں کرتا۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب کی صدر ربیعہ طارق ،ثمینہ سعید ، سمیحہ راحیل قاضی ، نازیہ توحید ، زبیدہ جبین، عظمی عمران ،راحیلہ انجم اور منیرہ نذیر ،معاون خصوصی راشدہ شاہین نے کیا۔