• news

10 یا 11 اگست کو اسمبلیاں تحلیل  ہو سکتی ہیں:ذوالفقار علی بدر


لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے اپنے چیمبر میں پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں اور صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کوئی بھی شخص جو کہ کرپشن یا کسی اور کیس میں مطلوب نہ ہو اور اسکو نیب کے تھرو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جائے۔ عمران خان پر بہت سارے کیسز ایسے ہیں جنکا عوام کو پتہ نہیں۔ 9 مئی کے کیس کے بعد تو عمران خان کے پاس کوئی راستہ ہی نہیں کہ وہ بچ سکیں۔ حکومت کے پاس یہ آئینی آپشن موجود ہے کہ وہ حکومت کے مدد سے ایک دو دن پہلے اسمبلیاں تحلیل کرسکتے ہیں۔ 10 یا 11 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہو سکتی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن